کراچی(آن لائن) حکومت نے جی ایس ٹی ختم کرکے ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کر دیا، ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد 2022سے شروع ہو گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جی ایس ٹی ختم کرکے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا عمل2سے 4سال میں شروع کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام شعبوں سے منسلک ماہرین کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔