اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے حمزہ شہباز ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔ حمزہ شہباز کی تقریر پر ردعمل میں شبلی فراز نے کہا حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دیکرقوم کی اخلاقیات تباہ کی۔ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں وطن واپس آجائیں۔ آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں ۔شبلی فراز کا کہنا تھا انہوں نے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں۔ قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔