لاہور،اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی،آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر ) صفدر نے دعوی ٰ کیا ہے کہ حکومت جانے سے پہلے تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ۔ انہوں نے حکومتی رہنماؤں کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدنیتیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں، ہر 20 دن بعد مجھ پر مقدمہ بنا دیا جاتا ہے ، مقدمہ میں جب کچھ نہیں بنتا تو دہشت گردی کی دفعات ڈال دیتے ہیں، اسی طرح پشاور میں میرے خلاف مقدمہ درج کرا کر وارنٹ جاری کرا دیئے گئے ۔