لاہور، اسلام آباد ( نیوزایجنسیاں ) وفاقی حکومت نے تندوروں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا ۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق تنوروں کے صارفین سے یکم جولائی سے پہلے کے نافذ العمل نرخ لیے جائیں گے ۔ اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔ تمام روٹی تنور کمرشل صارفین جنہوں نے اضافی ریٹ کے ساتھ بل جمع کرائے ہیں وہ بلوں کی درستگی کیلئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے دفاتر سے رجوع کریں تاکہ ان کے گیس کے بل پرانے نرخوں کے حساب سے ایڈجسٹ کر دیے جائیں۔