اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کو کبھی باہر جانے نہیں دے گی۔ایک انٹرویومیں عثمان ڈار نے کہا اگر آج حکومت نواز شریف کیساتھ مریم نواز کو بھی ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دے تو یہ لوگ سات ارب کے بانڈز فوری اور خوشی سے جمع کرادیں گے مگر ہم مریم بی بی کو کبھی باہر جانے نہیں دیں گے ۔عثمان ڈار نے کہا اگر خواجہ سعد رفیق کے پاس بانڈز ہوتے تو اْنہوں نے بانڈز دے دینا تھے کیونکہ ان کے پاس بانڈز بہت ہوتے تھے مگر خواجہ آصف کہتے ہیں 22کروڑ عوام نواز شریف کی ضامن ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کرتار پور راہداری میں کوئی سازش نہیں ہورہی مگر دھرنے میں سازش ہورہی تھی ۔کرتار پورراہداری سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج گیا ہے ۔ دنیا بھر نے ہمارے اس اقدام کو سراہا ہے ۔