لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد آئے جہاں انہوں نے لوگوں سے ملاقاتیں کیں شکایات سنیں اور بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا محور عام آدمی کی فلاح ہے ۔صادق جذبوں اور نیک نیتی کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے خوفزدہ کرپٹ ٹولاافراتفری پھیلا کر ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے ۔پاکستان کے باشعور عوام مفاد پرستوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔ دریں اثنا لاہورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے اصوبائی وزیر نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول انسان کی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے ۔انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
حکومتی ترقیاتی حکمت عملی کا محور عام آدمی کی فلاح :اسلم اقبال
جمعه 09 اکتوبر 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد آئے جہاں انہوں نے لوگوں سے ملاقاتیں کیں شکایات سنیں اور بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا محور عام آدمی کی فلاح ہے ۔صادق جذبوں اور نیک نیتی کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے خوفزدہ کرپٹ ٹولاافراتفری پھیلا کر ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے ۔پاکستان کے باشعور عوام مفاد پرستوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔ دریں اثنا لاہورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے اصوبائی وزیر نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول انسان کی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے ۔انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 09 اکتوبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں