اسلام آباد(92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے طلال چودھری پرتشددکے معاملے پراپنے ردعمل میں کہاہے خاتون ایم این اے کوہراساں کرنے کاواقعہ افسوسناک ہے ، یہ واقعہ مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لاتا ہے ، طلال چوہدری ،مریم صفدر صاحبہ کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی ہیں،ان کی یہ حرکت مریم صفدر اور تمام مسلم لیگ ن کے لئے قابل شرم ہے ، ماضی میں بھی خواجہ آصف ہوں یا طلال چوہدری ، خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات کہتے رہے ہیں،ایک اورٹویٹ میں شہبازگل نے کہا حکومت اس پر ایکشن لے گی اور عائشہ صاحبہ کی اس غنڈہ گردی سے ہر صورت حفاظت کرے گی،فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے ۔