اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی،اے پی پی) تحریک انصاف کے رکن راجہ خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ،ملک احسان اﷲ ٹوانہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ، مسلم لیگ (ن) کے جاوید لطیف قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کاچیئرمین منتخب کرلیا گیا۔قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس گزشتہ روزپارلیمنٹ ہائوس میں ہوئے ۔ چیئرمینوں کا انتخاب ان کیمرہ اجلاس میں کیا گیا ۔قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر احسان اﷲ ٹوانہ کوچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ منتخب کرلیا گیا ۔قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں نفیسہ شاہ نے جاوید لطیف کا نام چیئرمین کیلئے تجویز کیا جبکہ ناز بلوچ اور صائمہ ندیم نے انکی تائید کی۔ نجیب ہارون قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کے چیئرمین ہونگے ۔بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ کو قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔