اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین نیب نے اسد منیر کے خودکشی کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی ۔خودکشی سے ایک روز قبل نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔