اسلام آباد (92نیوزرپورٹ،این این آئی) دسمبر 2020 میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ صنعت میں 11.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیداوار میں 8.16 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا،10 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ جبکہ پانچ صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل کی صنعت کی پیداوار میں ماہ دسمبر میں 3.54 فیصد اضافہ ہوا، فوڈ بیوریجز اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 17.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادویات کی مینوفیکچرنگ میں دسمبر میں 13.82 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گاڑیوں کی پیداوار میں دسمبر میں 43.91 فیصد اضافہ ہوا، الیکٹرانکس کی صنعتی پیداوار میں ماہ دسمبر میں 35.59 فیصد کمی ہوئی، چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 3.25 فیصد کمی آئی، لکڑی سے بننے والی مصنوعات کی پیداوار میں 30.20 فیصد کمی آئی۔