اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمٰی نے سرکاری اخراجات پر ذاتی تشہیر سے متعلق از خود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کودس دن میں 13 لاکھ 65 ہزارروپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا پرویز خٹک ان سرکاری اشتہارات کی رقم اپنی جیب سے ادا کرنے کے لئے تیار ہیں جن پر بطور وزیر اعلٰی ان کی تصاویر دی گئی تھیں، اشتہارات کی رقم 13 لاکھ 65 ہزار روپے بنتی ہے ۔