کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی اور یورو سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے 158.20روپے سے بڑھ کر 158.50 روپے او ر قیمت فروخت 40پیسے کے اضافے سے 158.50 روپے سے بڑھ کر 158.90 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 157روپے سے بڑھ کر 157.50روپے ہوگئی اورقیمت فروخت 158.50 روپے مستحکم رہی۔