لاہور،اسلام آباد(کلچرل رپورٹر،نامہ نگار)عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی کے معروف کردار دوآن ایلپ اداکار جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی سٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد پاکستان‘ لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔