نیویارک(آن لائن) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کے انسداد کورونا اقدامات کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے ۔ایکسچینج میں روئی کے مارچ کے لیے سودے 0.51 سینٹ (0.76 فیصد ) بڑھ کر 67.35 سینٹ فی پونڈ طے پائے ۔ایکسچینج میں روئی کی کل 50436 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 11316 کم ہیں۔