اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں2.20 فیصد جبکہ درآمدات کے حجم میں 15.64 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، پاکستان کے تجارتی خسارہ میں 27.93 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران تجارتی خسارہ 13 ہزار 841 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے لئے تجارتی خسارے کا حجم 19ہزار 204 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 5 ہزار 363 ملین ڈالر یعنی 27.93 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں2.20 فیصد جبکہ درآمدات کے حجم میں 15.64 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات کا حجم 13 ہزار 507 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 13 ہزر 216 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ی گئی۔