کراچی ( کامرس رپورٹر ) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ برقرار رہا ،ڈالر134.50روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.80روپے سے بڑھ کر134روپے اور قیمت فروخت134.30روپے سے بڑھ کر134.50روپے پر جا پہنچی ۔اسی طرح یورو کی قدر بھی70پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 150.30روپے سے بڑھ کر151روپے اور قیمت فروخت 152.30روپے سے بڑھ کر153روپے پر جا پہنچی ۔50پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 172.50روپے سے بڑھ کر173روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر175روپے ہو گئی ۔تاہم انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید134روپے سے گھٹ کر133.88روپے اور قیمت فروخت134.10روپے سے گھٹ کر134.08روپے ہو گئی ۔