کراچی (کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف جرمانوں سمیت دیگر انضباطی کارروائیوں میں شفافیت لانے کیلئے تمام اقدامات سے عوام کو ویب سائٹ کے ذریعے آگا ہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق عملدرآمد کے اقدامات ضوابطی نظام کا لازمی جز ہوتے ہیں جن میں قوانین، اسٹیٹ بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کیے جانے والے قواعد، ضوابط، رہنما اصولوں یا ہدایات کی خلاف ورزیوں کی صورت میں اداروں اور افراد پر مالی جرمانے عائد کیے جاتے ہیں یا کوئی اور کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔