اسلام آباد (خبرنگار)نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران سر ی لنکا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا تذکرہ بھی کیا۔عدالتی کاروائی کے دوران عملہ نے بتایاکہ ایک مقدمہ میں وکیل عدالت نہیں پہنچ سکے کیونکہ آج سڑکوں پر زیادہ ٹریفک ہے اور وہ ٹریفک میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ جس پر جسٹس گلزار احمدنے کہا کہ کوئی بات نہیں مقدمے کو بعد میں سن لیتے ہیں،سری لنکا کی کرکٹ ٹیم جو پاکستان آئی ہے اسی وجہ سے رش ہے ۔