کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 340.69پوائنٹس اضافے سے 37583.89پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں66ارب4کروڑ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 9.71 فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روز منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37224پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا دیکھا گیاتاہم بعد ازاں ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے پیش نظر حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز، توانائی، اسٹیل، سیمنٹ، ٹیلی کام،کیمیکل اورفرٹیلائزرسمیت دیگر منافع بخش سیکٹر کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے ،بعد میں انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس340.69پوائنٹس اضافے سے 37583.89 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 25.91 پوائنٹس اضافے سے 17340.53 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس 487.68پوائنٹس اضافے سے 61220.65 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 274.22پوائنٹس اضافے سے 26714.13 پوائنٹس پربندہوا ۔