ملتان(زرعی رپورٹرز ) سائبان گروپ کے زیر اہتمام ملتان میں گندم کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سات سو سے زائد کسانوں نے شرکت کی ۔اختر بشیر (بی ایم) نے تقریب میں آنے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔گندم کسان میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ شمشیر حسین ملک نے پاکستان ایگری کلچر سیکٹر میں سائبان گروپ کے کردار اورحصہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے بھی مفید معلومات فراہم کیں۔ مہر خان نیازی (ڈی جی ایم ) نے کسانوں اور فرنچائزرز کوگندم کی جدیدطریقہ کار سے کاشت اور سائبان کے سپرے پروگرام کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں۔ کسان میلہ میں شرکاء کو عمرہ ٹکٹ ، موٹر سائیکلز ، L۔E۔D TV،سپرے مشینیں اور دیگر بیش قیمت انعامات دیے گئے ۔