کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں روا ں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ سرمایے میں 35ارب36کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 116.68 پوائنٹس کی مندی کے بعد42530.67 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ249میں کمی اور12کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنا ئانٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے اور قیمت فروخت166روپے ہو گئی جبکہ30پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166روپے اور قیمت فروخت166.40روپے ہو گئی ۔علاوہ ازیں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کمی سے 1لاکھ14ہزار500 اور دس گرام سونے کی قیمت 429روپے کمی سے 98ہزار165روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1320 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔