کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 158پوائنٹس کی کمی سے 40994 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 57.67فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں41ارب28 کروڑ49لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 158.23 پوائنٹس کمی سے 40994.05 پوائنٹس پر بندہوا ۔ اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 137.75پوائنٹس کی کمی سے 19571.29پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 352.85 پوائنٹس کمی سے 70235.76 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈ یکس 148.16 پوائنٹس کمی سے 29703.44 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر378 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 218کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،141کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں41ارب28 کروڑ 49 لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر81کھرب54 ارب17 کروڑ63لاکھ روپے ہوگئی ۔