کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان ا کے ایس ای 100انڈیکس38128.66پوائنٹس کی سطح پر بند ،74.84 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو اتا رشچڑھائو کے بعد مندی غالب آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 403.21 پوائنٹس کمی سے 38128.66 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ74.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 79 ارب 56 کروڑروپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ،اورکاروباری حجم بھی گذشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 33.27فیصدکم رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 403.21پوائنٹس کمی سے 38128.66پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 198.22 پوائنٹس کمی سے 18040.46 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 1063.21پوائنٹس کمی سے 61906.21 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 284.62 پوائنٹس کمی سے 27912.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر322کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 61کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔