کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی۔کے ایس ای100انڈیکس 93.24پوائنٹس کمی سے 45306.54پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جبکہ 67.01فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب 96کروڑ91لاکھ روپے کی کمی ہوئی ۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار مخصوص ملکی سیاسی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث حصص خریداری اور فروخت کے رجحانات کی وجہ سے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ۔دریں اثناانٹر بینک میں 20پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید152.90سے بڑھ کر153.10ر اور قیمت فروخت153سے بڑھ کر153.20روپے ہو گئی ۔اوپن مارکیٹ میں30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید152.90سے بڑھ کر153.20 اور قیمت فروخت153.20سے بڑھ کر153.50روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے ایک لاکھ 4ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے اضافے سے 89 ہزار 163 روپے ہوگئی۔