پشاور(این این آئی)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفیض محمد فیضی اور پاکستان میں انڈونیشیاء کے سفیر Iwan Suyudhie Amri کے مابین دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے ٗ تجارتی حجم میں اضافے ٗ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونے ٗ چیمبر کی سفارش پر ویزوں کے اجراء اور تجارتی وفود کے تبادلے سمیت پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاور جنریشن ٗ آئل اینڈ گیس ‘ فارما سوٹیکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ہے جبکہ انڈونیشیاء کے سفیر نے سرحد چیمبر کے صدر اور اراکین کو انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں اکتوبر 2019ء کو ہونیوالی تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔