ریاض(این این آئی)سعودی آرامکو نے اپنے حصص کی پہلی مرتبہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے 600 صفحات کو محیط پراسپیکٹس جاری کردی ہے ۔اس کے مطابق ابتدا میں نصف (0.5) فی صد حصص پرچون سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔ذرائع نے عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی پہلے مرحلے میں سعودی عرب کی مارکیٹ میں دو فی صد حصص جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔سعودی عرب نے کمپنی کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ بیس کھرب ڈالر لگایا ہے جبکہ تجزیہ کاروں اور سرمایہ کار بنکوں کے مطابق اس کی مالیت دس کھرب بیس ارب ڈالر سے بیس کھرب تیس ارب ڈالر کے درمیان ہوگی۔