اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں کیا ہوا؟ مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔سلامتی کونسل مشاورتی اجلاس میں بھارت کو بڑا دھچکہ لگتے لگتے رہ گیا ۔ مشاورتی اجلاس کے اختتام پر بھارت کو اپنی اوقات معلوم ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کا 16 اگست کا اجلاس اوپن سیشن بلانے کے قریب پہنچ کر ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 میں سے 12 ارکان اوپن سیشن بلانے کے حق میں تھے ۔ 3 مستقل ارکان سمیت 12 ارکان نے چین کی پاکستانی تجویز کی مکمل حمایت کی ۔امریکہ، روس اور برطانیہ نے چین کی بالواسطہ، پاکستان کی بلاواسطہ حمایت کی ۔تینوں ممالک کی رائے تھی سلامتی کونسل کا اوپن سیشن بلایا جائے ۔بھارت کے 3 تذویراتی شراکت داروں نے پاکستان کی ایما پر چین کی حمایت کی ۔روس نے کہا مسئلہ دو طرفہ تاہم صورتحال گھمبیر ہے ، اوپن سیشن بلایا جائے جبکہ فرانس اور ڈومینکن ری پبلک نے اوپن سیشن بلانے کی مخالفت کی ۔ عدم اتفاق رائے پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ۔