کراچی ( کامرس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید600روپے مہنگا ہوکر 89ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1514ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 89ہزار روپے جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 514روپے کے اضافے سے 76303روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1120روپے مستحکم رہی ۔