کراچی ( کامرس رپورٹر ) عالمی صرافہ مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اون سونا12ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اسی مدت ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں129روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر مہنگا ہو کر1514ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 87 ہزار 850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت75 ہزار 317 روپے پر بدستور برقرار رہی ۔