اسلام آباد (خبر نگار)سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ۔نوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت منگل 26مارچ کو ہوگی جبکہ سنگین غداری کے الزام میں پرویز مشرف کے ٹرائل میں تاخیر کے معاملے پر سماعت پیر 25مارچ کو ہوگی۔دونوں مقدمات کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کریگا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل 3رکنی بینچ پیر کو لاہور ہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج ارم سجاد کو مستقل نہ کرنے اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے بطور ایڈیشنل جج عبدالستار کی نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کریگا۔