اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت کل ہوگی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دہ کاز لسٹ کے مطابق بینچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطاء بندیال بھی شامل ہیں ۔ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور اور درخواست گزاروں کے وکلا کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ،اٹارنی جنرل تجاویز عدالت میں پیش کریں گے ،گزشتہ سماعت پر تینوں درخواست گزاروں کے وکلا نے دلائل دئیے تھے ۔