لاہور(خبرنگارخصوصی)پیاف فائونڈر ز الائنس نے لاہور چیمبر الیکشن کے لیے اپنے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب مین بلیوارڈ گلبرگ میں پر وقار انداز میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر پیاف فائونڈرز نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کارپوریٹ کلاس امیدوار ان نصر اﷲ مغل ، چوہدری محمدنصرت طاہر، شفیق احمد بٹ، فیاض حیدر، عامر انور، شیخ محمد ابراہیم، ڈاکٹر ریاض احمد، علی حسام اصغر ، جبکہ ایسوسی ایٹ کلا س امیدواران میں خادم حسین ، ملک محمد خالد، واصف یوسف، شیخ سجاد افضل، یاسر خورشید، ذیشان سہیل ملک اور حاجی آصف سحرشامل ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے عظمیٰ شاہد امیدوار ہیں۔لاہور چیمبر کے سابق صدر اور لائنس کے سیئنر راہنما محمد علی میاں نے کہاکہ پیاف فائونڈر ز الائنس کا 16وا ں سال کامیابی سے جاری وساری ہے اور اسی طرح بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے ۔