اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کارکے کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کا 22 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔نیب راولپنڈی نے سابق سیکرٹری کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شاہد رفیع سے مزید دستاویزات برآمد کرنی ہیں۔وکیل صفائی نے دلائل دیئے شاہدرفیع کے خلاف پہلے سے ٹرائل جاری ہے ، وہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ میں پیش ہوتے رہے ، 5 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جاچکے ، اس مرحلے پر گرفتاری بلاجواز اور غیرقانونی ہے ۔نیب نے ملزم کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے پران کے رشتہ دار راجہ دانیال کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرادیا۔