اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مقصد این آر او کیلئے دباؤ ڈالنا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک پیج پر نہیں، شہباز شریف ایک طرف اور نااہل مریم نواز دوسری طرف کھڑی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میںکہا مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیت اے پی سی بلا رہی ہے ان کا ماضی سب کے سامنے ہے ، ان کے دونوں ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔