اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ عمران خان کے قریبی دوست شیخ رشیداحمد تقریب میں تاخیر سے آئے اور بجھے بجھے نظر آ رہے تھے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے عام انتخا بات میں عمران خان کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ انہوں نے پوری جدوجہد میں کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑا لیکن اب انتہائی اہم ترین موقع پر وہ حلف برداری کی تقریب شرکت کیلئے سب سے لیٹ آئے اور بجھے بجھے ہوئے نظر آئے جبکہ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی نہیں کی،اس چیز نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ رشید کو وزارت ریلوے دی جارہی ہے تاہم انہوں نے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔