اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اﷲ خان نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے کرتوت پی اے سی میں بے نقاب کریں گے ۔شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ شیخ رشید ان کے خلاف گفتگو کرتے ہیں جن کے ووٹوں کے طفیل 6 بار اسمبلی میں پہنچے ،یہ ا س ملک کی سیاست کو داغدار کرنا چاہتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج تک کسی سے این آر او نہیں مانگا، یہ بات وہ قومی اسمبلی میں بھی کہہ چکے ہیں۔رانا ثنااﷲ نے کہا شیخ رشید صرف اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے اس قسم کی باتیں کرتا ہے ۔