اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان علما کونسل اور متحدہ علما بورڈکے سربراہ حافظ طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا ۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر اشرفی کی تعیناتی فوری عمل میں آئے گی اور ان کا عہدہ اعزازی ہوگا۔