اسلام اآباد(آن لائن)سال 2019ء کی پہلی ششماہی میں جنوری تا جون کے دوران بینک الفلاح لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 3فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے اعدادوشمارکے مطابق جنوری تا جون2019ء کے دوران بینک الفلاح کو6 ہزار209 ملین روپے کا خالص نفع حاصل ہوا ہے جبکہ سال 2018ء کے اسی عرصہ کے دوران بعد از ٹیکس نفع کا حجم 6 ہزار39ملین روپے رہا تھا۔