اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان 67 برس کے ہوگئے ۔اپنے قائد کی سالگرہ منانے کیلئے عمران خان کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں اور انہوں نے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔