اسلام آباد(نامہ نگار)شہبازشریف نے ایوان میں آمد پر پہلے بلاول بھٹو سے ہاتھ ملایا تاہم آنکھیں ملانے سے گریز کیا، بعدازں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شہباز شریف کی جانب خود چل کر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو عمران خان خود اپنی نشست سے اٹھ کر شہباز شریف سے مصافحہ کرنے کیلئے پہنچے اور گرمجوشی سے ان کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر سی بات چیت بھی ہوئی اور پھر عمران خان اور شہباز شریف اپنی نشستوں پر براجمان ہو گئے ۔ مصافحہ