اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قاتلانہ مسکراہٹ ہے جسکو دیکھ کر ہم سب کی تمام پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد انسان ہیں جس کی شخصیت میں ایک جادو ہے جو کہ کسی اور کے پاس نہیں ہے ۔جب وفاقی وزیر سے عمران خان کی شخصیت اور چلنے کے حوالے سے سوا ل کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم کی پوری دنیا فین ہے ۔لوگ ان کے چلنے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں کیونکہ ا ن کی شخصیت ہی اس قدر قابل تعریف ہے کہ وہ جب بھی آتے ہیں، ہم لوگ بھی اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اپوزیشن کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ جس وقت ابھی عمران خان بطور وزیراعظم حلف اٹھا رہے تھے ، اسی وقت اپوزیشن کی جانب سے ہماری حکومت کو فیل قرار دیا گیا تھا۔اس لئے ان کی تنقید پر ہم زیادہ غور نہیں کرتے کیونکہ وہ لوگ ہم پر کیا تنقید کریں گے جنہوں نے حکومت بننے کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کے فیل ہونے کی بات کر دی ہو۔