اسلام آباد، کوئٹہ(خبر نگار خصوصی،این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا یوٹرن جھوٹ نہیں، سیاسی بصیرت ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا حکومت کے خلاف اپوزیشن کی اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں، مولانا فضل الرحمان اپنا شوق پورا کرلیں۔انہوں نے کہا مدارس کی رجسٹریشن اچھا اقدام ہے ۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا اسلام ہمیں انسانیت کی فلاح کا حکم دیتاہے ،خدا کا حکم ہے کہ غریبوں کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔علاوہ ازیں معاونین حج کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا شدید گرمی کی وجہ سے حجاج کرام کو مشکلات پیش آئیں گی، معاونین خوش اخلاقی سے حجاج کی خدمت کریں ۔