اسلام آباد( آن لائن ) سابق صدر آصف زرداری کے پاؤں میں اومنی گروپ کے خواجہ عبدالغنی مجید نے پناہ ڈھونڈ لی ہے ؟، یہ استفسار سرگوشیوںمیں اس وقت کیا گیا جب احتساب عدالت میں پیشی کے لیے آئے ہوئے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو شریک چیئرمین پی پی پی کے قدموں میں بیٹھے دیکھا گیا۔ آصف زرداری کی عدالت میں جتنی دیر بھی عبدالغنی مجید سے بات چیت ہوتی رہی وہ ان کے پاؤں میں بیٹھے رہے ۔سابق صدر نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگرپارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔