اسلام آباد (صباح نیوز)سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن گرفتار ہو کر ہیرو بننا چاہتے ہیں لیکن حکومت انہیں اسیر بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سربراہ جے یو آئی (ف)چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے لیکن صاحب اقتدار مولانا کو گرفتار کر کے اتنی اہمیت نہیں دینا چاہتے ۔ حکومتی کمیٹی کیساتھ جمعیت علمائے اسلام کے مذاکرات منسوخ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حزب اختلاف ایک صفحہ پر نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ناکام ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اور اگر ایسا ہوا توانکی سیاست ختم ہوجائیگی۔ مولانا کو سوچنا چاہئے کہ ناکامی کے بعد کیا ہوگا۔ ملک میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جائینگے ۔