اسلام آباد (صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دکانداروں کے لئے فکسڈ ٹیکس مقرر کرنے کے معاملہ پر 12رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی 25اگست سے قبل سفارشات پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کو پیش کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی میں ماہرین ٹیکس امور، تاجروں کے نمائندے اور ایف بی آر ممبران شامل ہیں۔ کمیٹی ارکان میں آٹھ ممبران تاجروں کے نمائندے ، ایف بی آر کے دو نمائندے اور دو ماہرین ٹیکس امور شامل ہیں۔