کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرزکی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1241ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کمی سے 59500،دس گرام سونے کی قیمت 129روپے کمی سے 51011روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت780روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔