لاہور(کامرس رپورٹر) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ٹرانسفرمیشن پر توجہ مرکوز کرکے آمدنی میں اضافے پر مشکل سے توجہ دیتے ہیں۔ اس کے بجائے ، وہ روزانہ کے معاملات سنبھالنے میں مصروف رہتے ہیں اور ادارے کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے سکتے جو کامیابی کی اصل کنجی ہے ۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر میں’’ 2020 میںبزنس ٹرانسفارمیشن‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔