اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وفاقی وزارت صحت نے عوامی مشکلات کے پیش نظر اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز بحال کر دیں جب کہ پولی کلینک ہسپتال میں کورونا کے نئے مریضوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولی کلینک، نرم ہسپتال کی او پی ڈیز مشروط طور بحال کی جائیں گی۔وزارت صحت کے مطابق پہلے فیز میں پولی کلینک، نرم ہسپتال کی او پی ڈیز بحال کی گئی ہیں، پولی کلینک، نرم ہسپتال کی او پی ڈیز کو کورونا ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا۔ پولی کلینک ہسپتال سے کورونا مریضوں کو فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد اور پمز ہسپتال میں منتقل کر دیا جائے گا۔