لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر نے اپنا اینڈرائیڈ ایپ لانچ کردیا ہے اور ان چند چیمبرز میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے اپنا اینڈرائیڈ ایپ بنایا ہے ۔ صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں ، لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے مشترکہ طور پر ایپ لانچ کیا جبکہ سابق صدر میاں مصباح الرحمن، یاسر خورشید، حاجی آصف سحر، واصف یوسف، عظمی شاہد، ملک ریاض، عمران بشیر، عظمی شاہد، ہارون اروڑہ اور مائیکروٹیک لندن کے شعیب بیگ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی شعبہ ترقی نہیں کرسکتا۔پنجاب حکومت جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے جس سے کاروباری شعبے کو فائدہ اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا۔