لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کروناوائرس سے بچائو کے لیے غیرمعمولی احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے قابل تحسین اقدامات کی بدولت یہ ابھی کنٹرول میں ہے مگر اس کا پھیلائو روکنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانا ہونگے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجر برادری کے بہترین کردار کی بدولت پاکستان میں اشیائے خور د و نوش سمیت دیگر تمام اشیائے ضرورت کی سپلائی برقرار رہے ، توقع ہے کہ تاجر برادری اس نازک وقت میں حکومت سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے عوام سے بھی پر زور اپیل کی کہ وہ کسی تشویش اور خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہوں ۔